یہ جو نوچندی جمعرات کا کیا مطلب ہے؟ جیسے کہا جاتا ہے کہ نوچندی جمعرات کو یہ وظیفہ کرنا وغیرہ تو ہر مہینے میں چار یا پانچ جمعراتین آتی ہیں۔ تو ان میں کونسے جمعرات کو نوچندی جمعرات کہا جاتا ہے؟ اور اس نوچندی جمعرات کے ساتھ مخصوص جن وظائف کے بارے میں کہا جاتا ہے تو اس کی کیا حقیقت ہے؟
”نو چندی جمعرات“ مہینے کی پہلی جمعرات کو کہا جاتا ہے، جو معروف ہے۔ اور جہاں تک میرا مطالعہ ہے؛ اس کی شرعی کوئی حیثیت ذکر نہیں ہے۔