سوال ہے کہ یہ جو ہم ظہر کی نماز پڑھتے ہیں تو اس کے بعد کتنا وقت گزر جانے کے بعد ہمیں عصر پڑھنی چاہیے یعنی ظہر اور عصر کی نمازوں کے درمیاں کتنا فاصلہ ہونا چاہیئے؟ اسی طرح مغرب و عشاء کی نمازوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہونا چاہیے؟

جب آپ نمازِ ظہر پڑھیں گے تو اس کے فوراً بعد عصر کی نماز پڑھی جا سکتی ہے یا آپ چاہیں تو مغرب سے پہلے کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں۔ اسی طرح جب مغرب کی نماز پڑھ چکو تو فوراً نماز عشاء پڑھ سکتے ہیں۔ اور اگر چاہے تو نصفِ شب سے پہلے کسی بھی وقت عشاء کی نماز پڑھ سکتے ہیں۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ درمیان میں تعقیبات، دعائیں اور نوافل وغیرہ پڑھ لیں پھر عصر اور عشاء کی نماز پڑھیں۔