سنی طلاق یافتہ لڑکی جس کی طلاق سنی عقیدہ کے مطابق ہوئی ہو ،اس کا عقد شیعہ لڑکے سے ہو سکتا ہے؟

جی ہو سکتی ہے لیکین اس چیز کا خیال رہے کہ؛ اگر اس کا شوہر جس نے طلاق دی ہے، وہ سنی عقیدہ والا ہو تو اگر اس نے سنی فقہ کے مطابق طلاق دے دی ہو تو اس کے بعد باقی شرائط کو مد نظر رکھتے ہوئے جس سے نکاح کرنا چاہیں جائز ہے۔ لیکن اگر شوہر شیعہ ہو تو ضروری ہے کہ شیعہ طریقۂ طلاق کے مطابق طلاق دلوائی جائے۔ پھر جا کر کسی دوسرے سے نکاح ہو سکتا ہے۔ (عدۂ طلاق گزارنے کے بعد وغیرہ)