ایک عورت بے اولاد انتقال کرگئی ہے، لیکن اس کے والد حیات ہے لیکن معذور ہے اور اس کی ایک بہن ہے۔ تو اس کے وراثت کی تقسیم کیسے ہو گی؟ شوہر کو اس کے وراثت میں سے حصہ ملے گا کہ نہیں؟

اولاً؛ والدین اور اولاد وراثت میں پہلے درجے کے افراد ہیں، جب تک پہلے درجہ کے افراد میں سے ایک فرد بھی موجود ہو دوسرے درجے کو میراث منتقل نہیں ہوگا۔ لہٰذا بہن کو ارث میں حصہ نہیں ملے گا۔ کیونکہ اس مرحومہ کا والد زندہ ہے۔ ثانیا؛ یہ یاد رہے کہ معذور ہونا ارث ملنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ بس جیسے بھی ہو وہ زندہ ہو تو وہ ارث کا حقدار ہے۔ اب تقسیم کرنے کے لیے یہ دیکھنا ہوگا کہ اس کی رحلت کے وقت اس کی کوئی اولاد موجود نہیں ہے تو کیا اس کے کوئی نواسہ/ نواسی یا پوتا/پوتی وغیرہ موجود ہے یا نہیں۔۔۔ کیونکہ اولاد کی جگہ پر ان کی اولاد کو حق مل جاتا ہے۔ اگر ایسا کچھ بھی نہیں ہے صرف وارثین میں والد اور شوہر ہے تو آدھا حصہ شوہر کو دیا جائے گا باقی والد کے حصے میں چلا جاتا ہے۔