ابھی زوال کا وقت نہیں ہوا تقریباً دن کے گیارہ بجے ہے، اور اذان کے بعد سے ابھی تک میں نے کچھ نہیں کھایا۔ تو کیا میں روزہ کی نیت کر سکتی ہوں؟

نفلی اور مستحب روزہ کی نیت کر سکتے ہیں، اور ثواب بھی ملے گا۔ لیکن واجب روزے کی نیت ابھی نہیں کر سکتے کیونکہ واجب کی نیت اذانِ فجر سے پہلے ہونی چاہیے۔