مجھے کچھ پوچھنا تھا کہ جب اذان دی جا رہی ہو اور اس وقت ہم کوئی فلم یا ٹی وی دیکھ رہے ہیں تو کیا اس کے آواز کو بند کرنا چاہیے۔ اور ہمارے معاشرے میں ہر مسجد سے الگ الگ وقت پے اذان دی جاتی ہے ایک کے پیچھے دوسری تو کیا ہر اذان پے آواز بند کرنا چاہیے۔

کہا جاتا ہے کہ اذان جب دی جا رہی ہو تو اذان کو سننا اور ساتھ اذان کے اذکار کو دہرانا مستحب ہے۔ بوقتِ اذان اذان کو سننا چھوڑ کر دوسرے کسی دنیوی باتوں میں مشغول رہنے کی، روایات میں شدید مذمت کی گئی ہے۔ لہٰذا جب اذان کی آواز آئے تو کوشش کریں کہ خاموشی کے ساتھ اسے سنے اور دہرائے۔