بچپنے میں والدین کی مالی حالات اتنی اچھی نہیں تھی جس کی وجہ سے میرا عقیقہ نہیں ہو سکا۔ اب میری مالی حالت اتنی بہتر ہے کہ میں اپنا عقیقہ کر سکتی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ یہ پیسے کسی مسجد میں یا سادات گھرانے میں یا غریبوں میں تقسیم کر دوں۔ اگر میں یہ نہیں کر سکی تو پھر کیا اس عقیقے کو گاؤں کے غریبوں میں تقسیم کرنا زیادہ اہم ہے یا اپنی بہن بھائیوں کو کھلانا زیادہ اہم ہے؟ پلیز تفصیل سے بتا دیجیے گا۔

عقیقے کا حکم عقیقہ ہی سے مختص ہے۔ اس کی قیمت دے کر عقیقہ ادا نہیں ہوتا۔ بلکہ عقیقے کا جانور لے کر زبح کرے اور گوشت کو کم از کم دس مستحقین میں تقسیم کرے۔ یا اپنے گھر میں پکا کر مستحقین کو دعوت پہ بلائیں اور ان کو کھانا کھلائیں۔ باقی رہی بات آپ کے بہن بھائی اگر نزدیک ہیں تو ان کو بھی بلائیں اور غریبوں کو بھی۔ اگر آپ کے بہن بھائی دور رہتے ہیں اور ان کی مالی حالت بہتر ہے تو اپنے محلے کے غریبوں کو تقسیم کریں۔ بہر صورت گھر میں پکا کر مستحقین کو دعوت کر کے کھلانا بہت زیادہ بہتر ہے۔ اور اگر بغیر پکائے گوشت تقسیم کرتے ہیں تو ان کو بتائیں کہ ہڈیاں نہ توڑیں۔ اور آپ بھی گھر پر پکانے کی صورت میں ہڈیاں نہ توڑیں بلکہ جوڑ جوڑ الگ کریں اور گوشت کو ہڈیوں سے اتاریں۔