میری ممانی جان کے گٹھنے میں شدید درد رہتا ہے اور علاج چل رہا ہے۔ جب نماز پڑھیں گی تو وہ کیسے پڑھیں گی؟ کیا وہ کرسی وغیرہ استعمال کر سکیں گی نماز پڑھنے کےلیے؟ اگر کرسی استعمال کریں گی تو اس طرح نماز پڑھتے ہوئے حالتِ سجدہ میں جن اعضاء کا زمین کے ساتھ لگنا ضروری ہوتا ہے تو وہ کرسی پر نماز پڑھنے کی صورت میں ممکن نہیں ہوتا اور عام حالت میں سجدہ کرنا اس کے لیے بہت مشکل ہے۔ ایسی صورت حال میں کیا کرے۔ وضاحت کیجیے گا۔

اگر عام طریقہ کار کے مطابق رکوع کرنا اور سجدے بجا لانا مشکل ہے تو کرسی وغیرہ استعمال کر سکتے ہیں۔ اور جن سات اعضاء (اعضائے سبعہ) کا حالتِ سجدہ میں زمین سے لگنا ضروری ہے وہ حالتِ اختیاری میں ہے، اگر اختیاری حالت میں آسانی سے وہ ان اعضاء کو زمین سے لگا کر سجدہ بجا لا سکتے ہیں تو یہ عمل ضروری ہے۔ حالتِ مجبوری میں اس کے لیے جو عمل انجام دینا آسانی سے ممکن ہو وہی عمل انجام دیں باقی سے اس کو شریعت چھوٹ دیتی ہے۔ اس لیے جب معمول کے مطابق سجدہ نہیں بجا لا سکتے ہیں تو جیسے ممکن ہو وہ بجا لائے۔