استغفار کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

استغفار کا طریقہ؛ زبان پہ اس ذکر ”أَستَغفِرُاللهَ رَبِّي وَ أَتُوبُ إِلَيهِ“ کو اس طرح جاری کرنا کہ جو گناہ اس سے سرزد ہو گیا ہے اس سے قلبی (دل سے) نفرت اور پشیمانی ہو اورآئندہ گناہ نہ کرنے کے عزم اور عہد کرے۔ اگر کوئی بندہ اسی پشیمانی اور عہد و عزم کے ساتھ مذکورہ ذکر کو اپنی زبان سے جاری کرتا ہے تو یہ استغفار کا بہترین طریقہ ہے۔