ہم جن دینی احکام کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں، کوئی ایسی کتاب بتا دیں جس مٰں ایسے احکام اور زندگی گزارنے کے اسلامی طریقے بیان ہوں۔ بہترین اسلامی زندگی گزارنے کے لیے کوئی رہنما کتاب کی رہنمائی فرمائیں۔

صرف ایک کتاب کا مطالعہ کرنے سے انسان کے سارے مسائل کا حل نہیں ملتا۔ بلکہ بحیثیت ایک مسلمان اور ایک مؤمن ہمارے گھروں میں مندرجہ ذیل کتب کا موجود ہونا ضروری ہے۔ تاکہ ہم اسلام کی بنیادی تعلیمات سے آگاہ ہوں اور ان کا مطالعہ کر کے ایک بہتر مسلمان بن کر زندگی گزار سکے۔ ١۔ ”قرآن مجید“ ۔ ٢۔ ”توضیح المسائل“ ۔ روزمرہ انسان کو درپیش فقہی مسائل کے حل کے لیے آپ جس مجتہد کے مقلد ہیں ان کا لکھا ہوا رسالۂ عملیہ ہر ایک گھر میں موجود ہونا چاہیے۔ ٣۔ ”مفاتیح الجنان“ ۔ دعا، اذکار و دیگر عبادات کی ضرورت کو پوری کرنے کے لیے ہر مؤمن کے گھر میں مفاتیح الجنان کا موجود ہونا ضروری ہے۔ ٤۔ ”حلیۃ المتقین“ ۔ اخلاق سے مربوط مستند علماء کی تصانیف لائبریریوں میں موجود ہیں۔ ان میں سے کوئی کم از کم ایک کتاب ہمارے گھروں میں موجود ہونا چاہیے۔ تاکہ ہم اپنا اخلاق سنوارے۔ مندرجہ موضوعات پر کتابوں کا موجود ہونا بنیادی اور ابتدائی زندگی کے مراحل کے لیے ضروری ہے۔ اس کے علاوہ مثلا تفسیر، احادیث، سمیت علماء کرام نے تریبت کے موضوع پر لکھی گئی کتب کا بھی مطالعہ کرنا اور ہمارے گھروں میں موجود ہونا ضروری ہے۔