کیا ہم عزاء (جیسے ایامِ فاطمیہ(س) وغیرہ) کے دنوں میں شادی یا منگنی کر سکتے ہیں؟ بی بی پاک (س) کی شہادت کی اصل تاریخ کونسی ہے؟

ان دنوں میں شادی یا منگنی کرنے میں کوئی حرج تو نہیں ہے لیکن ایامِ عزاء میں شادی جیسے خوشی کا پروگرام منعقد کرنا نامناسب ہے۔ بی بی فاطمةالزھراء(سلام الله علیہا) کی شہادت کے حوالے سے دو تاریخ مشہور ہے۔ کہ پیغمبر اکرم کی وصال کے 75 دن یا 95 دن بعد حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کہ شہادت واقع ہوئی۔ تو آپؑ کی شہادت بعد از رحلت پیغمبر اکرمؐ 75 دن کا حساب لگائیں تو 13 جمادی الاولی کو ہوئی ہے۔ اور اگر بعد از پیغمبرؐ 95 دن کا حساب کرے تو 3 جمادی الآخر کو ہوئی۔