تہجد کی نماز کا کتنا بڑا ثواب ہے اور جوانی میں نماز تہجد پڑھنے کا کتنا بڑا ثواب ہے؟ اور تہجد نماز کی فضیلت کیا ہے؟

یہاں مختصراً نماز تہجد پڑھنے والے کی فضیلت کو چند سطروں میں عرض کروں گا: ١۔ جب نماز تہجد میں چالیس مؤمنین کی مغفرت کے لیے نمازی دعا کرتا ہے تو اپنے لیے دعا کیے بغیر اور اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کیے بغیر، اس کی کوئی بھی حاجات اور مشکلات و مسائل ہوں وہ چاہے دنیوی ہو یا اخروی، اللہ تعالیٰ (ج) انہیں پوری فرماتا ہے اور اس کے گناہوں کو معاف فرماتا ہے۔ ٢۔ ”وَمِنَ اللَّیْلِ فَتَهَجّدْ نَافِلَةً لَّكَ، عَسَی أَن يَّبعَسَكَ مقَامًا مَّحمُودًا“۞ (سورہ بنی اسرائیل/79) ترجمہ: ” اور رات کا کچھ حصہ قرآن کے ساتھ بیداری میں گزارو، یہ ایک زائد (عمل) صرف آپ کے لیے ہے، امید ہے کہ آپ کا رب آپ کو مقام محمود پر فائز کرے گا۔“ اس آیت میں تہجد کے لیے بیدار ہونے والے کی فضیلت میں بیان ہے کہ اسے ”مقامِ محمود“ عطا کیا جائے گا۔ امامیہ و غیر امامیہ روایات میں اس بات پراتفاق ہے کہ مَقَامًا مَّحۡمُوۡدًا سے مراد مقام شفاعت ہے۔ یعنی اس کو شفاعت کا حق دیا جائے گا۔ نماز تہجد کی فضیلت کے لیے یہ بات کافی ہے کہ اس کی جزا اور بدلے میں اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو ”مقام محمود“ عنایت فرمائے۔