لڑکے پر نماز کب واجب ہوتی ہے؟

لڑکا جب بالغ ہوتا ہے تو اس پر نماز اور دیگر تکالیفِ شرعیہ اس پر لاگو ہو جاتا ہے۔ اور بالغ ہونے کے چند علامتیں ہیں ان میں عُمْر کے لحاظ سے جب وہ پندرہ سال مکمل کر کے سولہ سال میں داخل ہو تب اس پر نماز و دیگر احکام واجب ہوتے ہیں۔ مرد کے لیے بالغ ہونے کی علامات: لڑکا چار علامت میں سے کسی ایک کے پائے جانے سے بالغ ہو جاتا ہے۔ ۱۔ پندرہ سال قمری پورا ہو جائے ( تقریبا معادل ہے چودہ سال سات مہینے پندرہ دن عیسوی کے) ۲۔ منی خارج ہونا۔ ۳۔ زیر ناف کڑے بالوں کا نکلنا۔ ۴۔ چہرے اور ہونٹ کے نیچے کڑے بالوں کا نکلنا، لیکن سینے یا زیر بغل بال کا نکلنا یا آواز کا بھاری ہونا بالغ ہونے کی علامت نہیں ہے۔ لڑکیوں کے بالغ ہونے کی علامت: لڑکی نَو سال قمری (تقریبا معادل آٹھ سال آٹھ مہینے بیس دن عیسوی)کے مکمل ہونے سے بالغ ہو جاتی ہے۔