میں روزانہ ایک دن کی قضا نماز پڑھتا ہوں۔ اگر کسی دن مغرب کی نماز پڑھی پھر عشاء پڑھنی بھول گیا۔ اگلے دن فجر کی پڑھی پھر ظہر کی بھی پڑھی۔ پھر یاد آیا کہ کل عشاء کی نماز نہیں پڑھی۔ اب صرف عشاء کی قضا پڑھوں یا عشاء بھی پڑھوں اور فجر اور ظہر بھی دوبارہ پڑھوں؟

ابھی آپ نے ایک عشاء کی نماز بھولے سے نہیں پڑھی ہے تو جب بھی پڑھنا ممکن ہو پڑھ سکتے ہیں۔ باقی درمیان میں پڑھی گئی نمازوں کا دہرانا ضروری نہیں، صرف قضا شدہ نماز پڑھی جا سکتی ہے۔