اگر والدین اولاد کی دین کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں، پھر بھی بچے ان کی باتوں اور دین کی باتوں پر عمل میں سُستی کریں تو والدین کی کیا ذمہ داری ہے؟

اولاد کو سیدھے راستے کی طرف ہدایت اور رہنمائی کی سعی کرنا اور سیدھے راستے پر قائم رکھنے کی کوشش کرنا اسی طرح ان پر دینی رہنمائی کے حوالے سے توجہ دینا وغیرہ، یہ والدین کی ذمہ داری ہے۔ اگر پھر بھی بچے والدین کی نہیں سنتا ہے، ان کی مخالفت کرتا ہے تو پھر وہ خود (اولاد) اپنے اعمال کے ذمہ دار ہیں۔ اور والدین اس میں بری الذمہ ہیں۔