اگر کوئی شخص طہارت نہیں کر سکتا تو کیا کرے۔ مثلاً پانی اس کے لیے نقصاندہ ہو، وہ معذور ہو پانی استعمال کرنے سے ڈاکٹر نے منع کیا ہو تو کیا حکم ہے۔

پانی استعمال کرنا واجب ہونے کے موارد میں وضو اور غسل ہے۔ جب پانی کے استعمال میں ممانعت ہونے کی وجہ سے وضو اور غسل نہیں کر سکتے ہیں تو ان کے بدلے میں تیمم کریں۔