اگر عورت ناپاک ہو اور اس ناپاکی کے دوران جو نمازیں اس نے نہیں پڑھی ہوں، اس کا کیا حکم ہے؟ یعنی اگر حائض، نفساء، یا مستحاضہ خون آنے کے ایام میں جو نمازیں اس نے نہیں پڑھی، وہ نمازیں عورتوں کے لیے معاف ہونگی یا اس کی قضا کریں گی؟

مستحاضہ پر نماز معاف نہیں ہے۔ استحاضہ کے تینوں اقسام میں سے ہر ایک کےلیے الگ الگ حکم ہے۔ متعلقہ قسم کی تفصیلات کا ذکر مجتہدین کی توضیح المسائل (رسالۂ عملی) میں وضاحت کے ساتھ ہے۔ وہاں رجوع کر کے تفصیلات جان سکتے ہیں۔ ان کے احکام پر عمل کرتے ہوئے نماز کی قضا کرنی پڑے گی۔ باقی حیض اور نفاس والی عورت پر نماز کی قضا نہیں۔ حائض اور نفسآء پر دوران خونِ حیض/نفاس رہ جانے والی نمازوں کی قضا بجا لانا ضروری ہے۔ لیکن روزے کی قضا واجب ہے۔ اگر حیض یا نفاس کے دوران واجب روزے چھوٹ گئے ہوں تو ان کی قضا بجا لانا واجب ہے۔