اگر کسی کے پاس ایک موبائل فون یا گاڑی ہو اور صرف نیا ماڈل خریدنے کی غرض سے پہلے والا فون یا گاڑی کو دے کر نیا ماڈل خرید لیں اور نیا ماڈل خریدنے کے لئے اس پہ کچھ اور رقم بھی شامل کرنی پڑے۔ تو کیا ایسی صورت میں نئے فون یا گاڑی پر خمس دینا ہوگا؟

بنیادی طور پر تو فون یا گاڑی آج کے دور میں ضروت شمار ہوتے ہیں۔ اگر پہلا والا فون یا گاڑی جس میں کوئی خرابی وغیرہ بھی نہیں ہے اور اس شخص کی ضرورت کو بھی پوری کر رہا ہے، پھر بھی صرف نیا ماڈل خریدنے کی شوق میں نیا خرید لیتے ہیں تو ایسی صورت میں مثلاً پرانے کی قیمت دس ہزار ہو اور نیا خریدنے کےلئے دس ہزار روپے اور شامل کیا ہو۔ تو جتنا نئے فون/گاڑی میں زائد خرچ کیا ہے اس کا خمس نکالنا ضروری ہے۔ ہاں اگر پہلی گاڑی یا فون سے اس کی ضرورت پوری نہیں ہو رہی اس لیے نیا فون یا گاڑی لے رہے ہیں تو چونکہ وہ نئے ماڈل کا فون/گاڑی اس کی ضرورت شمار ہوتے ہیں اس لئے اس فون/گاڑی پر یا اس کی زائد قیمت پر خمس واجب نہیں ہوتا ہے۔