ہمارا ایک دوست ہے جو ہم سے پیسے بطور قرض لیتے ہیں، اور وجہ یہ بتاتے ہیں کہ امی مجلس کرا رہی ہیں اس میں خرچ کرنا ہے۔ جبکہ وہ پیسے لے کر امی کو نہیں دے رہا یا مجلس نہیں کرا رہا بلکہ اپنے کسی اور دوست کی مدد کر رہا ہے جس کو ضرورت ہے اور وہ سید بھی ہے۔ یعنی اس نے ہم سے جھوٹ بولا۔ اور ہمیں یہ بھی پتا ہے کہ وہ ہمارا پیسہ واپس کرے گا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا ہمیں اس دوست سے جس نے ہم سے جھوٹ بولا ہے اس بنیاد پر تعلقات ختم کرنا چاہیے یا اسے اس جھوٹ کی معافی دینی چاہیئے؟

مدد کرنا تو بہت اچھا کام ہے۔ اگر چہ اس نے جھوٹ بولا ہے لیکن کام اس نے اچھا کیا ہے۔ یعنی کسی ضرورت مند کی مدد کے لیے اس نے جھوٹ کا سہارا لیا۔ اس کو چاہیئے کہ اچھے کام کے لئے غلط راستے کا سہارا نہ لے۔ صرف اس بنیاد پر ان سے تعلقات خراب نہ کریں بلکہ انہیں معاف کر دیں یہ بہتر ہے۔ اگر اس نے پیسہ واپس نہیں کیا تو کسی غریب کی مدد کرنے کا ثواب آپ کو ملے گا جو اصل پیسے کا مالک ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو چاہیے کہ ان کو (اپنے دوست کو جس نے آپ سے پیسہ لیا ہے) معاف کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں سمجھا بھی دیں کہ اس طرح اچھا کام کرنے کے لیے اچھے وسائل اور اچھے راستے کا انتخاب کرے۔