رسولِ خدا (ص) کو نام لے کر پکارنا کیا گناہ میں شمار ہوگا یا کوئی اور حکم ہے؟

آپؐ کے اسم گرامی کو پکارنے میں کوئی حرج نہیں۔ بہتر ہے کہ آپؐ کے اسم شریف کے ساتھ یا رسول اللہ، یا نبی اللہ، نبیِ خدا وغیرہ جیسے القابات کو ساتھ استعمال کرے۔ اس وقت (دور حیات رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگ آنحضرتؐ کو ایسے القابات کے ساتھ نہیں پکارتے تھے، بلکہ جیسے آج کل ہم اپنے آس پاس کے لوگوں کو نام سے پکارتے ہیں ایسے ہی وہ لوگ بھی عام انداز میں رسول اکرم (ص) کو پکارتے تھے جیسے یا محمد (ص)، اس طرح پکارتے تھے۔ تو اللہ تعالیٰ (ج) نے فرمایا کہ “تم نبی اکرمؐ کو اپنے جیسا سمجھ کر اپنے جیسوں کو بلانے کی طرح انہیں مت پکارو۔“ لیکن اگرآج کوئی ”یا رسولِ خدا(ص)“ ، ”یا نبی اللہ(ص)“ ، ”حضرت محمد مصطفیٰ (ص)“ یا ”نبی کریم (ص)“ وغیرہ سے پکارتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔