میں بہت پریشان ہوں، میرا شوہر ناراض ہے، مجھے امی کے گھر چھوڑ گیا ہے۔ بچوں کا بھی نہیں پوچھتا۔ آپ سے گزارش ہے کہ کوئی دعا بتا دیں تاکہ میرا مسئلہ حل ہو جائے۔ شکریہ

سب سے پہلے بہتر ہے کہ ان کو کسی طریقے سے منانے کی کوشش کریں، ان سے بات کر کے، یا کسی اور طریقے سے۔ اور یہ عمل بھی کریں: ۩ ”وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ صِدْقاً وَعَدْلاً لاَّ مُبَدِّلِ لِكَلِمَاتِهِ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ“ (سورہ انعام/115) مذکورہ آیۂ کریمہ کو تین دفعہ پڑھ کر کسی دودھ یا پانی پر دَم کر کے کسی طریقے سے ان کو (اپنے شوہر کو) پلائیں۔ اِن شَآءالله ساری ناراضگیاں ختم ہو جائیں گی اور سارا مسئلہ حل ہو جائے گا۔