کیا عورت بائیک (موٹر سائیکل) چلا سکتی ہے؟ یعنی عورت کا موٹر سلائیکل چلانا جائز ہے؟

عورت کا موٹر سائیکل چلانا / بائیک چلانے کی مثال عورت کا مردوں کے لباس پہننے جیسا ہے۔ جس طرح عورت کا مردانہ لباس پہننا ناشائستہ کام ہے اور ہمارے معاشرے اور عرف میں ایسے نہیں کیا جاتا اسی طرح ہمارے معاشرے میں بائیک چلانا اور موٹر سائیکل چلانے کا کام مردوں کا ہے اور عورتیں اس طرح کے مردوں والے کام نہیں کرتیں۔ لہٰذا عورت کا موٹر سائیکل چلانا بھی ایک ناشائستہ کام ہے۔ عورتوں کو چاہیے کہ وہ موٹر سائیکل نہ چلائیں۔ اس کام کا عورت کےلئے جائز نہیں ہونا غیبت، چغل خوری، چوری جیسے گناہوں کی طرح نہیں ہے۔