اگر چچا فوت ہو جائے تو کیا اس کی بیوی (چچی) کے ساتھ نکاح کر سکتے ہیں؟

جی، اگر کوئی اور مانع (جو اس کے ساتھ نکاح کرنے میں رکاوٹ ہو) نہ ہو تو عدۂ وفات گزارنے کے بعد اس کے ساتھ نکاح کرنا جائز ہے۔ یعنی عورت کا اپنے شوہر کی وفات کے بعد اس کے (شوہر کے) بھتیجے سے شادی کرنا جائز ہے۔