اگر کسی نے وضو تو دور کی بات استنجا بھی نہیں کی ہوئی تو اس حالت میں وہ قرآن مجید کی تلاوت، درود شریف کی ورد، یا دوسرے اذکار پڑھ سکتے ہیں؟

جی، استنجا کے بغیر بھی تلاوت، یا دوسرے اذکار کا ورد کرنا چاہے تو کر سکتے ہیں۔ ہاں صرف ثواب اور اجر میں کمی آتی ہے۔ اگر وضو کے ساتھ ہو تو اس کا ثواب زیادہ ملتا ہے بغیر وضو و استنجا کے تلاوت کا اجر اور ثواب نسبتاً کم ہوتا ہے۔ بہر حال تلاوت کرنا جائز ہونے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔