اگر کوئی شخص وضو کیا ہوا نہ ہو تو کیا وہ درود شریف ، استغفار یا اسماء الٰہی کا ورد کرنا جائز ہے؟

جی کر سکتے ہیں، لیکن وضو کے ساتھ جو ذکر، تلاوت، درود وغیرہ کے ورد کرنے کا ثواب اور اجر بہت زیادہ ہے۔ اس لیے بہتر اور مستحب ہے کہ وضو کے ساتھ ان اذکار کو پڑھیں۔ ہاں ایک مسئلہ ہے کہ وضو کے بغیر قرآنی آیات کو چھونا/مس کرنا جائز نہیں ہے۔ باقی تلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔