یہ جو برف (روئی کی مانند جو برف ہوتی ہے جیسے مری، بلتستان وغیرہ جیسے سرد علاقوں میں موسم سرما میں ہوتی ہے) ہے، کیا اس سے ہم وضو کر سکتے ہیں، پانی کی عدم موجودگی کی صورت میں؟

آسمان سے برسنے والی برف سے اسی حالت میں وضو نہیں کر سکتے۔ ہاں، اگر وہ پگل کر پانی بن جائے پھر اسے وضو یا غسل وغیرہ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔