اگر کسی کے اوپر قرض واجب الادا ہو اور اس کی رقم کسی ادارے سے منظور ہوگی تو اکاؤنٹ میں آئے گی۔ ایسے میں جب تک رقم اکاؤنٹ میں نہیں آتی گنہگار تو نہیں ہوگا؟ جبکہ قرض واپس کرنے کا اور کوئی ذریعے بھی نہ ہو۔

جب تک رقم/پیسہ اس کے پاس نہیں ، وہ مجبور ہے۔ اگر اس کے پاس پیسہ موجود ہو لیکن ادا کرنے میں بہانے بناتا رہے جبکہ قرض دینے والا اس سے اپنے پیسے کا مطالبہ بھی کر رہا ہو، تو وہ گنہگار ہو جاتا ہے۔