اگر ہمیں پتہ چلے کسی قریبی دوست یا رشتہ دار کے بارے میں کہ وہ نامحرم سے بات کرتے ہیں، اس کے رد عمل میں ہم اس (رشتہ دار/دوست) سے بات نہ کرے تو کیا ہم سے مؤاخذہ تو نہیں ہوگا؟ کہ ہم نے ان سے بات کرنا چھوڑ دیا۔ یہ بتا دیجئیے کہ ایسی صورت حال میں ہماری کیا ذمہ داری ہے؟

اگر آپ کا اس (رشتہ دار/دوست) سے بات نہ کرنا، یا اس طرح اظہار نفرت کرنا اس کے لئے متاثر (باعث اثر) ہوتا ہے اور وہ آپ کی ناراضگی دیکھ کر آئندہ ایسا گناہ اور غلط کام کرنے سے باز رہے گا تو آپ کا ایسا رویہ اختیار کرنا امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ذمرے میں آتا ہے۔ اور یہ رویہ نہ صرف اچھا ہے بلکہ بہترین ہے۔