اگر ہم باہر مارکیٹ سے فرائی کیے ہوئے مچھلی کے گوشت منگواتے ہیں اور اس میں کوئی بالکل کوئی کانٹا ہی نہ ہو تو کیا ہم اسے کھا سکتے ہیں؟ اور یہ بتا دے کہ ہم کس قسم کی مچھلیون کو کھا سکتے ہیں؟

مچھلی واحد جانور ہے اس کا گوشت حلال ہونے کے لئے اس کا پکڑنے والا یا اسے پانی سے نکالنے والا مسلمان ہونا بھی ضروری نہیں اور اسکو ذبح کرنا، روبہ قبلہ ہونا یا اس کو پکڑنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا واجب نہیں ہے۔ یعنی اگر کوئی بھی انسان چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو، پانی سے پکڑ لےاس کا گوشت کھانا جائز ہے۔ مچھلی کی حلیت کا معیار کانٹے دار ہونا یا نہ ہونا نہیں۔ یعنی مچھلی حلال ہونے کےلئے اس میں کانٹے کا ہونا ضروری نہیں۔ حلال مچھلی وہ ہے جس کا چھلکا ہو(چھلکا دار مچھلی ہی حلال ہے)۔ اور اگر کسی مچھلی کا چھلکا نہ ہو تو وہ حلال نہیں ہے۔