مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ نماز تہجد میں جو ہم نماز شب کے بعد دو رکعت نماز شفع پڑھتے ہیں، تو اس نماز کے نام کا تلَفّظ بتا دیں کہ اسے عربی میں کیا پڑھتے ہیں اور اردو میں کس طرح پڑھیں گے؟

اس نماز کا نام عربی ہے اور اسے ”اَلشَّفْعُ“ پڑھتے ہیں، ”ش“ کو زبر کے ساتھ، ”ف“ پر جزم اور ”ع“ کو پیش کے ساتھ اس کا تلفُّظ ادا ہوتا ہے۔ اردو میں اسے ہم ”شفع“ پڑھتے ہیں، اسی عربی کے نام کو ہی اردو میں استعمال کرتے ہیں۔ چونکہ ”شَفْعْ“ ”ش“ کو زبر اور ”ف“ و ”ع“ دونوں کو جزم کے ساتھ پڑھنا ادبی خلاف ورزی ہے کہ دو حرم کو پے در پے جزم کے ساتھ پڑھے۔ اس لئے اردو میں شَفَعْ یعنی ”ش“ اور ”ف“ کو زبر کی آواز میں اور ”ع“ پر جزم پڑھتے ہیں۔