نماز تہجد کا وقت اور طریقہ بتا دیں۔ شکریہ

نماز تہجد آدھی رات گزرنے کے بعد سے فجر کی نماز کے وقت تک پڑھی جاتی ہے۔ بہتر ہے کہ رات کو تین حصوں میں بانٹ کر دو حصہ گزر جانے کے بعد تیسرے حصے میں نماز تہجد پڑھی جائے، یہ بہترین وقت ہے۔ یہ پورے گیارہ رکعات پر مشتمل نماز ہے۔ ان میں سے پہلے آٹھ رکعات کو نماز فجر کی طرح دو دو کر کے بجا لائیں گے۔ ان آٹھ رکعتوں کو نماز شب کہا جاتا ہے۔ پھر دو رکعت پڑھیں گے اسے نماز شفع کہا جاتا ہے۔ یہ دو رکعت بھی نماز فجر کی طرح پڑھی جاتی ہے لیکن اس میں قنوت ہے۔ پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ کافرون اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ قدر (إِنَّآأَنزَلنَا۔۔۔) پڑھنا بہتر ہے۔ پھر ایک رکعت پڑھیں گے، جسے نماز وتر کہا جاتا ہے۔ یہ ایک رکعت پر مشتمل نماز ہے اس میں تکبرۃ الاحرام کے بعد سورہ حمد، پھر تین دفعہ سورہ توحید، تین دفعہ سورہ فلق اور تین دفعہ سورہ ناس پڑھے، اس کے بعد قنوت کے لئے دونوں ہاتھوں کو اٹھائیں گے اور ستّر دفعہ استغفار، تین سو دفعہ ”اِلٰهِيْ العَفو“ ، سات دفعہ ”هذَا مَقَامُ الْعَاءِذِ بِکَ مِنَ النَّارِ“ ،پڑھے، پھر چالیس مؤمنین و مؤمنات کی مغفرت کےلئے دعا کرے۔