یہ پوچھنا تھا کہ کسی کو چوٹ لگی ہو اس کے بازو میں ، اور پٹی لگی ہوئی ہو تو وضو کیسے ہوگا؟ پانی اس کے لئے نقصاندہ بھی ہے اور ڈاکٹرز بھی پانے لگانے سے منع کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں بندہ وضو کیسے کرے؟

ایسی صورتحال میں وضو جبیرہ کا حکم ہے۔ یعنی باقی اعضائے وضو کو ترتیبِ وضو کے حساب سے دھوئیں۔ اور اس زخمی حصے کو جہاں پٹی لگی ہے یا زخم کے لئے ہی پانی کا لگنا مضر ہے، صرف دوسرے ہاتھ کی تری کے ساتھ پھیریں۔ یعنی اگر بائیں بازو پر زخم ہے تو دائیں ہاتھ کو وضو کے پانی سے گیلا کرے اور اسی تری کو بائیں ہاتھ کے زخم کے اوپر یا پٹی کے اوپر سے پھیرے۔ اسی کو وضو جبیرہ کہا جاتا ہے۔