یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ فقہ میں نماز قصر ہونے کےلئے 44 کلومیٹرز کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔ تو کیا یہ صرف جانے کی مسافت اتنی ہونی چاہیئے یا جانا آنا دونوں ملا کر اتنی مسافت چلے تو نماز قصر ہو جائےگی؟

جس دن سفر کر رہے ہیں اسی دن واپس آنا ہے (مثلاً صبح سفر پہ نکلتے ہیں اور بعد از زوال آفتاب واپس آتے ہیں) تو نماز کے قصر ہونے کے لئے آنا جانا دونوں ملا کر کے 44 کلومیٹر کی مسافت پوری ہونا کافی ہے۔ لیکن اگر جس دن سفر پہ نکلے ہیں اسی دن واپسی کا ارادہ نہیں ہے بلکہ اگلے دن یا زیادہ دنوں کے بعد واپس آنا ہے تو قصر صرف جانے کی مسافت 44 کلومیٹر ہنا ضروری ہے۔