اگر کوئی شخص بھول کر سجدے کا ذکر رکوع میں یا رکوع کا ذکر سجدے میں پڑھ لے تو کیا اس کی نماز باطل ہوجائے گی؟

رکوع کا ذکر جان بوجھ کر بھی سجدے میں پڑھ سکتے ہیں اسی طرح سجدے کا ذکر رکوع میں۔ کوئی شخص اس طرح رکوع کے ذکر کو سجدے میں یا اس کا عکس کرتا ہے تو اس کی نماز پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ اس کی نماز درست ہے۔