ایک بندے کے ساتھ میت مس ہوگیا ہے، جبکہ میت کپڑے میں بند تھا۔ کیا اس پر غسلِ مسّ میت واجب ہوگا؟

میت کا جسم ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کے جسم کے ساتھ کسی کے بدن کا کوئی حصہ چھو جائے (اور درمیان میں کوئی چیز حائل نہ ہو یعنی میت کے جسم اور اس چھونے والے کے جسم کے درمیان کوئی چیز (کپڑا وغیرہ) حائل نہ ہو) تو غسلِ مسّ میت واجب ہو جاتا ہے۔ کپڑے کے اوپر سے چھونے سے یعنی میت کے اوپر لگے کپڑے کے ساتھ چھونے سے غسل واجب نہیں ہوتا۔