آج کل سوشل میڈیا پر اس طرح کے مسیجز وائرل ہو جاتا ہے جس میں مثلاً “یہ اللہ کے سات نام میں نے آپ کے پاس امانت بھیجے ہیں۔ اگر اللہ پر یقین ہے تو صرف دس لوگوں کو بھیج دو۔ 12 گھنٹے کے بعد آپ کا سب سے بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا۔۔۔۔!“ اس کے بعد سات اسماءِ الٰہی لکھے ہوئے ہوتے ہیں: ”یا اللہ ۔۔۔ یا مالك ۔۔۔ یا قادر ۔۔۔ یا رازق ۔۔۔ یا رحیم ۔۔۔ یا کریم ۔۔۔ یا مجیب ۔۔۔۔۔۔“ اس طرح کے مسیجز مختف اوقات میں مختلف طریقے سے ہم تک پہنچ جاتے ہیں۔ کیا ایسے مسیجزکو آگے لوگوں کو بھیجنا واجب ہے؟ یا مستحب ہے؟ اس کی شرعی حیثیت بیان فرمائیں۔ شکریہ
ایسے بیغامات کا پھیلانا نہ واجب ہے نہ مستحب۔ اور اگر اس طرح کے مسیجز قرآن مجید یا کسی معصوم علیہ السلام سے منسوب کر کے بھیجا گیا ہو تو اس کا بغیر تحقیق کے آگے بھیجنے میں شرعاً اشکال ہے۔