موبائل میں ایک ایپ ہے ”حقیبةالمؤمنین“۔ جس میں اوقاتِ نماز میں اذان ہوتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر ایپ کے ذریعے اذان سن رہا ہو تو اس دوران (اذان کے دوران) قضا نماز پڑھنا کیسا ہے؟

اذان کے دوران نمازِ قضا پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ جب اذان دی جارہی ہو تو اذان ہی سنتے رہے۔