اگر نماز پڑھتے وقت سجدے میں سجدہ گاہ پر چادر کا تھوڑا سا کِنارا آ جائے تو کیا سجدہ ٹھیک ہوگا؟ کیونکہ بعض دفعہ چادر یا دوپٹے کا کچھ حصہ سجدہ گاہ پہ آ جاتا ہے۔

اگر سجدہ گاہ بڑا سا ہے اور تھوڑے حصے پر چادر یا کوئی چیز آجائے باقی آدھے حصے سے زیادہ بچ جائے تو سجدہ درست ہے، نماز صحیح ہے۔ لیکن اگر سجدہ گاہ چھوٹا ہو اور اس کے آدھے حصے پر چادر یا کوئی کپڑا وغیرہ آجائے اور پیشانی کے درمیان حائل ہو جائے اور باقی تھوڑی سی جگہ بچ جائے تو اس پہ سجدہ صحیح ہونا اشکال سے خالی نہیں۔ ایسی صورت میں نماز کو دوبارہ پڑھنا پڑے گا۔