ایک بندہ خمس ادا نہیں کرتا اگر وہ اس پیسے یا مال سے لباس خریدتا ہے اور اس لباس کے ساتھ نماز پڑھتا ہے تو اس نماز کا کیا حکم ہے؟

وہ پیسہ جس پہ خمس واجب ہی نہیں ہوا اس سے کپڑا خریدیں یا کچھ اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اور جس پیسے پرخمس واجب ہو گیا ہو اس پیسے سے کپڑا یا کوئی چیز خریدی ہے تو اگر جو چیز اس نے خریدی ہے وہ خمس والا حصہ نہیں ہے اپنا حصہ ہو مثلا اس کے پاس بچت پانچ ہزار تھا اس پر خمس واجب ہوا تھا جو کہ ایک ہزار ہے، لیکن خمس ادا کرنے سے پہلے وہ کوئی چیز خریدتا ہے اور اس چیز کی قیمت مثلا دو ہزار ہے تو وہ دو ہزار کو اپنا حصہ قرار دے کر خمس والا پیسہ دوسرا حصے میں قرار دے تو بھی ٹھیک ہے۔ لیکن اگر جو چیز خریدی ہے اس میں خمس کا حصہ بھی شامل ہو تو اگر اس کا خمس دینے کا ارادہ ہو تو بھی ٹھیک ہے وہ کپڑا پہن سکتا ہے یا کوئی اور چیز ہے تو وہ استعمال کر سکتا ہے۔ لیکن اگر اس کا ارادہ خمس ادا کرنے کا نہ ہو تو اس کپڑے یا دوسری چیز کا استعمال اس کےلئے جائز نہیں ہے۔ اور اس چیز کے ساتھ نماز بھی صحیح نہیں ہے۔ جب تک اپنے مرجع تقلید سے اجازت نہ لے۔