السلام علیکم آغا جان، اللہ تعالی (ج) نے مجھے پہلی اولاد میں اپنی رحمت سے نوازا اور ایک بیٹی عطا کی۔ اسکی پیدائش کے دو سال بعد دوسرے حمل کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر ساقط کرا دیا گیا۔ تو میری خواہش ہے کہ مجھے مزید اولاد عطا ہو اور خاص طور پر میں بیٹے کی خواہشمند ہوں توآپ ضرور میرے لئے دعا کریں۔ اور کوئی وظیفہ بتا دیجئے۔

اِن شَآءالله تعالیٰ(ج)! الله تعالیٰ (ج) آپ کو اولادِ صالح اور اولادِ نرینہ سے نواز دے گا۔ (آمین ثمّ آمین) آپ نماز میں آخری سجدہ میں مقررہ ذکر کے بعد یہ دعا: ” رَبِّ لَا تَذَرْنِيْ فَرْدًا وَّأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِيْنَ“ پڑھا کریں، جو جنابِ ذکریا (علیہ السلام) کی دعا ہے۔