عقیقہ کے بارے میں آپ سے رہنمائی لینی تھی۔ عقیقہ والے جانور میں کیا شرائط ہونے چاہئیں۔ کیا قربانی کے جانور کے شرائط ہیں وہ اس میں ہونے چاہئیں؟ تقسیم کا طریقہ کار کیا ہے؟ کون کون کھا سکتا ہے اور کون کون نہیں کھا سکتا؟ وضاحت کر دیجئے گا۔

عقیقہ کے جانور میں قربانی والے جانور کے شرائط کا موجود ہونا بہتر ہے۔ پھر پکا کر کم از کم دس نیک لوگوں کو گھر پہ دعوت دے کر ان کو کھلائیں یا بغیر پکائے ان لوگوں کو گوشت تقسیم کرے۔ اور ہڈیوں کو نہیں توڑنا ہے۔ اگر آپ تقسیم کریں گے تو جن لوگوں میں تقسیم کی گئی ہیں ان کو بتا دیں کہ وہ ہڈیوں کو نہ توڑیں۔ اور جس بچے کا عقیقہ کرایا جا رہا ہے اس کے والدین کا اس گوشت سے کھانا مکروہ ہے۔ کیونکہ یہ ایک قسم کا صدقہ ہے تو صدقہ جب گھر سے دیا جاتا ہے تو واپس گھر والے ہی اسے کھا لیں یہ مناسب نہیں ہے۔ اس لئے گھر والے نہ کھائیں تو زیادہ مناسب ہے۔ خاص طورپر والدین اس گوشت سے نہ کھائیں۔ باقی اس کے علاوہ کوئی شرائط قابل ذکرنہیں ہے۔