اوقاتِ نماز کے بارے میں سوال ہے؛ کہ صبح کی نماز کتنے بجے تک ہوتی ہے؟ اور ظہر کو کیا وقت کے ڈھلنے کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟ کیا ظہر کو عصر کے ساتھ ملا کے پڑھ سکتے ہیں؟ اگر کسی سے نماز پڑھنے میں دیر ہو جائے تو ظہر کو زیادہ سے زیادہ کتنے بجے تک پڑھ سکتا ہے؟

نماز صبح کا وقت طلوعِ فجرِ صادق سے طلوعِ آفتاب تک ہے۔ اس دورانیہ کے ابتدائی حصے میں پڑھنا بہتر ہے۔ نماز ظہر کا وقت زوال آفتاب سے شروع اور غروبِ آفتاب سے پہلے چار رکعت نماز(عصر) پڑھنے کے وقت باقی ہو تب تک نماز ظہر پڑھی جا سکتی ہے۔ غروب آفتاب سے پہلے چار رکعت پڑھنے کا جو وقت ہے وہ مختص ہے نماز عصر کے ساتھ۔ نماز مغرب کا وقت غروب آفتاب سے شروع ہو کر آدھی رات سے پہلے چار رکعت نماز (عشا) پڑھنے کے وقت باقی ہو تب تک نماز مغرب پڑھی جا سکتی ہے۔ اور مضطر/مجبور شخص کےلئے اذانِ صبح سے پہلے تک مغرب و عشاء پرھنے کا وقت موجود ہوتا ہے۔ اور یہ بات یاد رکھیں کہ واجب نمازوں کو ان کے فضیلت کے اول وقت میں پڑھنا سب سے بہتر ہے۔