مسئلہ ہے کہ نماز جمعہ جامع مسجد کے علاؤہ کسی اور جگہ ہو سکتی ہے؟

نمازِ جمعہ واجب ہونے کے اور صحیح کے چند شرائط ہیں؛۔ 1: نماز جمعہ کا وقت داخل ہو گیا ہو۔(شرطِ وجوب و صحت) 2: حاضرین کی تعداد كم از كم پانچ ہو۔(شرطِ وجوب و صحت) 3:امام جمعہ امامت کے شرائط رکھتا ہو۔(شرطِ وجوب و صحت) 4: نماز جمعہ جماعت سے پڑھی جائے۔(شرطِ صحت) 5: امام جمعہ نماز سے پہلے دو خطبہ پڑھے۔(شرطِ صحت) 6: دو نماز جمعہ کے درمیان فاصلہ ایک فرسخ سے کم نہ ہو۔(شرطِ صحت) 7: نماز جمعہ میں نماز جماعت كے معتبر شرائط پائے جاتے ہوں۔(شرطِ صحت) مندرجہ بالا سات شرائط موجود ہوں تو وہاں جمعہ کی نماز قائم کی جا سکتی ہے۔ اس کےلئے جامع مسجد کا ہونا شاید ضروری نہیں ہے۔ جہاں نماز جمعہ پڑھی جاتی ہے اسے جامع مسجد کہا جاتا ہے۔