میرے گھر میں رہبر کی اور شہدا کی بھی تصویریں ہیں ایک طرف ہیں قبلہ کی جانب نہیں ہیں۔ تو اگر میں اس کمرہ میں نماز پڑھوں تو میری نماز صحیح ہے یا مکروہ ہے؟

مکروہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کی نماز باطل ہو جائے۔ بلکہ نماز کے ثواب میں کمی آتی ہے۔ آپ کی نماز صحیح ہے۔ کیونکہ مکروہ اس کام کو کہا جاتا ہے جس کے کرنے سے گناہ تو نہیں آتا لیکن ثواب میں کمی آ جاتی ہے۔