ڈیرہ غازی خان سے لاہور تک سفر کریں اور وہاں پہ تین دیں قیام کریں تو نمازِ قصر پڑھیں گے یا تمام؟

اگر کوئی سفر کرےاور اس کا سفر(صرف جانے کی مسافت یا جانے اور واپس آنا دونوں ملا کر مسافت) آٹھ شرعی فرسخ (تقریباً44کلومیٹر) یا اس سے زیادہ بنتی ہو تو اس پر لازم ہے کہ وہ نماز کو قصر پڑھے۔ چونکہ ڈی جی خان سے لاہور تک کا فاصلہ ہمارے علم کے مطابق 400 کلو میٹر سے زیادہ ہے۔ اس لئے اگر لاہور پہنچنے کے بعد 10 دن یا زیادہ عرصہ رکنے کا قصد اور ارادہ نہ ہو تو اس کی نماز قصر ہوگی۔