کیا نماز کی دونوں رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک ہی سورہ پڑھ سکتے ہیں؟

جی، دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورہ پڑھ سکتے ہیں۔ مستحب ہے کہ تمام نمازوں کی پہلی رکعت میں سورۂ قدراوردوسری رکعت میں سورۂ اخلاص پڑھے۔ پنجگانہ نمازوں میں سے کسی ایک نمازمیں بھی انسان کا سورۂ اخلاص کا نہ پڑھنا مکروہ ہے۔ یعنی پانچوں نمازوں میں سورہ حمد کے بعد دوسری سورتیں پڑھ لیں لیکن سورہ توحید نہ پڑھے تو یہ مکروہ ہے۔ لیکن ہر نماز میں سورہ حمد کے بعد سورہ توحید پڑھے تو یہ مکروہ نہیں ہے۔