اگر منت مانگیں کہ نمازِ شکرانہ ادا کریں گے اور منت پوری ہو جائے تو پھر بعد میں نماز کی نیت واجب کی نیت سے پڑھوں یا سنت کی نیت سے ؟ اور اگر منت پوری نہ ہو تو بھی نماز واجب ہوگی یا نہیں؟ اور نیت کرنے کا طریقہ بھی بتا دیں۔

واجب نمازوں میں ایک وہ نماز بھی ہے جو منت، نذر یا عہد، قسم وغیرہ کی وجہ سے انسان کے ذمے آتی ہے۔ تو آپ نے نمازِ شکرانہ کی منت مانگی تھی اور منت پوری ہو گئی تو آپ پر نماز واجب ہو جاتی ہے۔ جب پڑھیں گے تو واجب کی نیت سے ہی پڑھیں گے۔ اور اگر منت پوری نہ ہو تو نماز واجب ہی نہیں ہوگی۔ اس نماز کی نیت اس طرح کی جا سکتی ہے؛ نماز شکرانہ ادا کرتا/کرتی ہوں واجب قربةً الیٰ اللہ