کیا نماز میں گریہ کرنے سے نمازِ میں کوئی فرق آتا ہے؟ مثلاً اپنے گناہوں پہ رونا یا پھر غمِ حسین ع پہ رونا۔۔۔ یا بسا اوقات ہم دکھی ہوتے ہیں تو نماز میں اپنے دکھ اور غموں کو یاد کر کے رونا۔ اس کا حکم بھی بتا دیجئے گا۔

قیامت اور خوف خدا میں رونے سے نہ صرف نمازباطل نہیں ہوتی بلکہ یہ بہت بہت اچھا کام ہے۔ امام حسین علیہ السلام پر صرف آنسو بہانا عبادت ہے لیکن آواز کے ساتھ چیخ، پکار نہیں ہونا چاہئے۔ اپنے غموں اور دکھوں کو یاد کر کے آنسو بہانے / بہنے کی حد تک کوئی حرج نہیں۔ رونا جائز ہے۔