کیا کسی عالم یا شہید کی تصویر کے سامنے نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جہاں نماز پڑھ رہے ہیں اس کمرہ میں کوئی تصویر ہو تو مکروہ ہے۔ اور نمازی کے سامنے تصویر ہو یا تصویر کے سامنے نماز پڑھے یہ شدید مکروہ ہے۔ اس میں کوئی فرق نہیں کہ کسی عالم کی ہے یا شہید کی یا کسی عام انسان کی۔