مجھے ہر جمعرات کو مولا علی علیہ السلام اور بی بی فاطمة الزھراعلیہا السلام کا معجزہ پڑھنا ہوتا ہے۔ لیکن ابھی ایک مہینے سے کچھ وجوہات کی بنا پر وہ معجزات نہیں پڑھ پا رہی۔ اب پچھلی جمعرات کو میں نے وہ معجزہ پڑھا ہے، باقی چار جمعرات کے لئے معجزات پڑھنے رہ گئے ہیں۔ تو کیا جتنے جمعرات کے معجزات رہ گئے ہیں ان کا پڑھنا ضروری ہے میرے اوپر یا ایک ہی معجزہ پڑھ کر آگے سلسلہ جار رکھ سکتے ہیں۔؟ اور بی بی فاطمة الزھرا علیہا السلام کا معجزہ پڑھنے کے بعد جو دو رکعت نماز پڑھنی ہوتی ہے۔ تو کیا مجھے چار نمازیں یعنی آٹھ رکعات نماز پڑھنی پڑے گی یانہیں۔ بتا دیجئے گا۔
ان معجزات کا پڑھنا ضروری نہیں ہے۔ لیکن اگر معجزات کے بعد جو نماز پڑھی جاتی ہے اس نماز کے پڑھنے کےلئے یعنی ہر جمعرات کو دو رکعت نماز پڑھنے کی آپ نے نذر یا منت مانی ہوئی ہو تو ان نمازوں کو پڑھنا ضروری ہے۔